سرینگر//برچ بلاسٹرز برزہامہ نے گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کھیلے گئے جے کے پی ایل -1 کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میچ علی جانہ سی سی اور برچ بلاسٹرز برزہامہ کے درمیان کھیلا گیا۔ برچ بلاسٹرز برزہامہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور 212 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ وسیم کچور (24 گیندوں میں 55) اور عامر صوفی (17 گیندوں میں 34) اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ علی جانہ کرکٹ کلب کے لیے شاہ رخ ڈار اور عاقب میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں علی جانہ کرکٹ کلب 19 رنوں فائنل ہار گیا۔ عاقب میر (37 گیندوں میں 58) اور جنید مشتاق (28 گیندوں میں 45) سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ اویس بابا نے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اویس بابا کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔