عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی // وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول سے ان کے دو روزہ دورے کے دوران ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا۔”ایکس” پر ایک پوسٹ میں جے شنکر نے بتایا کہ انہوں نے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے صدر گوکھول کو نیک تمنائیں پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو سے دوطرفہ تعلقات کی گرمجوشی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔ ہماری گفتگو نے ہماری دوستی کی گرمجوشی اور شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے پختہ عزم کو ظاہر کیا۔