عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//جیو مارٹ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ’گرینڈ ریپبلک سیل‘کا اعلان کیا ہے، جس میں صارفین کو مختلف اہم زمروں میں پرکشش رعایتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ سیل 26 جنوری تک جاری رہے گی، جس کے دوران الیکٹرانکس، فیشن، ایف ایم سی جی، گروسری اور ہوم و کچن مصنوعات پر ’80فیصد تک‘کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔اس سیل کے تحت اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، اسمارٹ ٹی ویز اور ویئریبلز پر خصوصی ڈیلز دستیاب ہیں، جبکہ مردوں، خواتین اور بچوں کے فیشن اشیاء کی قیمتیں صرف’99‘سے شروع ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیا جیسے دالیں، خوردنی تیل، مصالحے، اسنیکس، بیوٹی، بیبی کیئر اور ہوم کیئر مصنوعات پر بھی خصوصی آفرز دی جا رہی ہیں، تاکہ صارفین اپنی تہوار اور گھریلو ضروریات ایک ہی جگہ سے پوری کر سکیں۔خریداری کو مزید آسان بنانے کیلئے جیو مارٹ ’بینک آف بڑودہ کارڈز‘پر 7.5فیصد تک فوری رعایت بھی پیش کر رہا ہے، جو 24 جنوری تک موثر رہے گی۔یہ گرینڈسیل جیو مارٹ کے تیزی سے پھیلتے’کوئک کامرس‘اور’شیڈول ڈیلیوری نیٹ ورک‘کے ذریعے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ کوئک ڈیلیوری سروس 1,000سے زائد شہروں کے 4,000سے زائد پن کوڈزمیں دستیاب ہے، جبکہ شیڈول ڈیلیوری پورے بھارت میں 18,000پن کوڈزتک پھیلی ہوئی ہے۔ اس مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے جیو مارٹ صارفین کو تیز، قابلِ اعتماد اور سہل خریداری کا تجربہ فراہم کر رہا ہے۔