عارف بلوچ
اننت ناگ //اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں فی الوقت 2 سی ٹی اسکین مشین خراب پڑی ہے،تاہم اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ صفر اضافی جارچز پر نجی کلنک پر سہولیات دستیاب رکھی ہے،جس کی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔جی ایم سی اننت ناگ کے شعبہ ریڈیولوجی کے مطابق جی ایم سی میں نصب 128 سلائس سی ٹی سکینر میں 15 دسمبر 2025 (پیر) کو شام 5:15 بجے ایک غیر متوقع تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ صفر اضافی جارچز پر نجی کلنک پر سہولیات دستیاب رکھی ہے۔