عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ نے ہفتہ کو لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔اس دوران سابق وائس چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر نے بھی منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ادھر کشمیر روڈ سیفٹی فانڈیشن کے ایک وفد نے اس کے چیئر مین ناصر علی خان کی قیادت میںایل جی سے ملاقات کی ۔اس کے بعد سابق ڈی ڈی سی ممبر بی کے پورہ بڈگام صائمہ جان ، سی ای او ریفارم اینڈ ری ہیبلی ٹیشن فانڈیشن اور سماجی کارکن صبا ذوالقرنین نے بھی ایل جی سے ملاقات کی ۔