جموں//ممبرپارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ جگل کشورشرماکی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈمانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس منعقدہواجس میں ضلع سانبہ میں مرکزی معاونت کی مختلف سکیموں کی حصولیابیوں کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ممبرپارلیمنٹ شمشیرسنگھ منہاس، ایم ایل اے سانبہ ڈاکٹر ڈی کے منیال،ایم ایل اے وجے پورچندرپرکاش گنگا، ایم ایل اے ہیرانگرکلدیپ راج، ضلع ترقیاتی کمشنرسانبہ ایس راجندرسنگھ تارا، اے ڈی سی ،اے سی ڈی اعجازقیصر ،ایگزیکٹیو انجینئرس ،ضلع وسیکٹورل آفیسران لائن ڈیپارٹمنٹس موجودتھے۔اس دوران مختلف سکیموں جوضلع میں عملائی جارہی ہیں کاجائزہ لیا۔ان سکیموں میں ایم جی نریگا، دین دیال انتودیا یوجنا، این آرایل ایم،دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیایوجنا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا،این ایس اے پی، پردھان منتری گرام آواس یوجنا، سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) ،ایس بی ایم گرامین، این آراڈی ڈبلیوپی، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، واٹرشیڈ منیجمنٹ پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔ڈی ڈی سی نے سکیموں کی حصولیابیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر جگل کشورشرمانے نے آفیسران کوہدایت دی کہ وقت مقررہ کے اندرکاموں کی تکمیل یقینی بنائی جائے اورسکیموں سے لوگوں کومستفیدکیاجائے۔