کے این ایس
سرینگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات نے جنوبی کشمیر میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور خطے میں مجموعی سلامتی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پولیس فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود رتھے ۔میٹنگ کے دوران انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور خطے میں مجموعی سلامتی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔میٹنگ میں جی او سی15ویںکور، آئی جی پی کشمیر زون، جی او سی وکٹر فورس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس، فوج اور راشٹریہ رائفلز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔آپریشنل تیاریوں، انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کی موثر کارروائیوں کو یقینی بنانے اور پوری وادی میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔