عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی حکومت نے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز جنرل انشورنس کمپنیوں اور نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کیلئے اجرت پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک آف انڈیا اورنبارڑ کے ریٹائر ہونے والوں کے لیے پنشن پر نظر ثانی کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ نے جمعہ کو کہا کہ مجموعی طور پر 46,322 ملازمین، 23,570 پنشنرز اور 23,260 فیملی پنشنرز اجرت پر نظر ثانی سے مستفید ہوں گے۔پی ایس یو جنرل انشورنس کمپنیوں کی اجرت پر نظرثانی کے بارے میں، وزارت نے کہا کہ یہ یکم اگست 2022 سے لاگو ہو گا۔
کل اخراجات 8,170.30 کروڑ روپے ہوں گے، جس میں اجرت پر نظر ثانی کے تحت اجرت کے بقایا جات کی مد میں 5,822.68 کروڑ روپے، خاندان کے لیے 250.15 کروڑ روپے اور NPS کے لیے 250.15 کروڑ روپے شامل ہیں۔نابارڈ کے لیے ادائیگی پر نظر ثانی یکم نومبر 2022 سے لاگو ہوگی، اور اس میں تقریباً 170 کروڑ روپے کا اضافی سالانہ اجرت کا بل اور تقریباً 510 کروڑ روپے کے بقایا جات کی کل ادائیگی ہوگی۔پنشن پر نظرثانی کے نتیجے میں 50.82 کروڑ روپے کی ایک وقتی بقایا ادائیگی کے ساتھ ساتھ نبارڈ میں 269 پنشنرز اور 457 فیملی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی میں 3.55 کروڑ روپے کی اضافی ماہانہ ادائیگی ہوگی۔حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ریٹائر ہونے والوں کے لیے پنشن اور فیملی پنشن پر نظر ثانی کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ نظرثانی کے تحت، پنشن اور فیملی پنشن میں بنیادی پنشن کے علاوہ مہنگائی ریلیف پر 10فیصد اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہوگا۔کل مالیاتی اثر کا تخمینہ 2,696.82 کروڑ لگایا گیا ہے، جس میں بقایا جات کی مد میں 2,485.02 کروڑ روپے کا یک وقتی خرچ اور 211.80 کروڑ روپے کا سالانہ خرچ شامل ہے۔