ریاسی//وومن ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے مہور ملائی میں خواتین کےلئے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سر پنچ حاجی محمد شریف ،حاجی محمد حسین،اآنگن واڑی ورکر سمیت خواتین کی کافی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع منیجر محمد اقبال نے خواتین کی بہبود کے لئے چلائی جا رہی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی۔جن میں کاص طور سے NHMDPC NBCPDC NHPDC اورWEP سکیموں کے بارے میںتفصیلات فراہم کی۔اور خواتین پر زور کہ وہ ان سکیموں کے تحت کم شرح سود پر (3%..6%)قرضہ لے کر اپنے لئے بہتر روزگار کے وسائل پیدا کر سکتیں ہیں۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کر کے ان کا بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔