جموں//جموں و کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں میں کھیل کا شوق بڑھانے کے لئے انہیں جدید ترین سازو سامان کیا جارہا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود آلوک کمار نے جموں یونیورسٹی کے احاطے میں جموں و کشمیرسپورٹس کونسل ، جموں و کشمیر امیچر اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 19 ویں جے اینڈ کے ایتھلیٹکس چمپئن شپ سے کیا۔مہمان خصوصی آلوک کمار نے کہا’’میں جے کے اے اے اے اور یہاں موجود تمام کھلاڑیوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ حکومت جموں و کشمیر میں ، قومی معیار کے ایتھلیٹ کی تربیت کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے اور جدید ترین سازوسامان پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات قابل تحسین ہے کہ جموں و کشمیر پولیس سمیت پورے جموں و کشمیر کے 500 سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں نے اِس ایونٹ میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مقابلہ کے کامیاب اِنعقاد میں جے کے اے اے اے کے ساتھ اشتراک کرنے پر جموں یونیورسٹی ،جموں وکشمیر پولیس اور محکمہ امورِ نوجوان و کھیل کود اور جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کی انتھک کو ششو ں کی ستائش کی۔‘‘مہمان خصوصی جے کے او اے کے صدر پروفیسر آشتوش شرما نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی مختلف تنظیموں کی سرگرمیوں اور ان کے کام کے بارے میںجانکاری دی ۔ اُنہوں نے حکومت سے ضلعی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے کہا۔مہمانان خصوصی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی وائی ایس ایس) ڈاکٹر سلیم الرحمن ،سیکرٹری جے کے ایس سی نزہت گل اور جنرل سیکرٹری جے کے او اے دشیانت شرما بھی موجود تھے۔اِس سے قبل جے کے اے اے اے کے صدر سنیل مہاجن نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ چمپئن شپ کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری جے کے اے اے اے شرت چندر سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔مہمان خصوصی نے مقابلہ کے اِنعقاد میں شامل تکنیکی اور دیگر اہل کاروں کو مبارک باد پیش کی۔کھیلوں کی مختلف انجمنوں کے نمائندوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جن میں راجن شرما (بکسنگ) ، وِکاس گپتا (جوڈو) ، رویندر سنگھ (سائیکلنگ) ، ڈاکٹر نتیش (سپورٹس میڈیسن سپیشلسٹ) ، وِجے صراف (ووشو) ، اوم پرکاش (سائیکلنگ) ، شو کمار شرما ، روی سلگوترہ (سائیکلنگ) ، وِنود بھاٹیا (ایتھلیٹکس) ، سرونت سنگھ گِل (ایتھلیٹکس) ، اجے شرما (خزانچی جے کے اے اے اے) ، رویندر سنگھ (ایتھلیٹکس)شامل تھے۔