سرینگر //جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 47متاثرین وائرس سے فوت ہوئے ہیں جن میں 30جموں جبکہ 17متاثرین وادی میں فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2300کا ہندسہ پار کرکے 2330تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران ریکارڈ 3832متاثرین کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 157سفر کرنے والوں سمیت ریکارڈ 3832افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 1231جموں جبکہ 2601متاثرین کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2601متاثرین میں66افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے لوٹے ہیں جبکہ 2535افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔وادی کے تازہ 2601متاثرین میں سرینگر میں 1048،بارہمولہ میں 309، بڈگام میں 291، پلوامی میں 70، کپوارہ میں 122، اننت ناگ میں 286، بانڈی پورہ میں 77، گاندربل میں 94، کولگام میں 22، اور شوپیان میں 47افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 9ہزار 160تک پہنچ گئی ہے جبکہ یہاں اس دوران مزید 17افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔سنیچر کو فوت ہونے والے 17افراد میں 6سکمز، 5صدر اسپتال سرینگر ،2رعناواری اسپتال، ایک ضلع اسپتال شوپیان،ایک سب ضلع اسپتال سوپور اور ایک سب ضلع اسپتال کپوارہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ سکمز صورہ میں مرنے والوں میں نٹی پورہ کا 25سالہ نوجوان، کاٹھی دروازہ کا 50سالہ، کرن نگر سرینگر کا 60سالہ شخص، صنعت نگر سے تعلق رکھنے والے 73سالہ معمر خاتون، کرنگر کی 52سالہ خاتون اور پاندچھ گاندربل کا رہنے والا 70سالہ معمر شخص شامل ہے۔ صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہونے والے 5افراد میں عمر کالونی لال بازار سے تعلق رکھنے والے 80سالہ معمر شخص، سولنہ پائین سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص، وانہ بل میں 55سالہ شخص، بربرشاہ کا 75سالہ معمر شخص اور حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا 62سالہ شخص کا نام شامل ہے۔شوپیر سوپور سے تعلق رکھنے والے 50سالہ خاتون سب ضلع اسپتال سوپور میں فوت ہوگئی۔اس کے علاوہ جی ایم سی اننت ناگ میں 37سالہ شخص فوت ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ رعناواری اسپتال میں 2، ضلع اسپتال شوپیان میں ایک اور سب ضلع اسپتال کپوارہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد1400کا ہندسہ پار کرکے 1411ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی سنیچر کو وائرس سے 1231افراد متاثر ہوئے جن میں سے 91بیرون ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے جبکہ 1140افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ 1231متاثرین میں ضلع جموں میں 504، ادھمپور میں 141،راجوری میں 96، ڈوڈہ میں 42،کٹھوعہ میں 120، سانبہ میں 137، کشتواڑ میں 15، پونچھ میں64، رام بن میں 60، اور ریاسی میں 52افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 70ہزار کا ہندسہ پار کرکے 70755تک پہنچ گئی ہے۔ سنیچر کو جموں صوبے میں ریکارڈ 30افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 13، جی ایم سی راجوری میں 3، جی ایم سی کٹھوعہ میں 2،اے کے جی کٹھوعہ میں ایک، ایسکام میں 4، ضلع اسپتال ادھمپور میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر رام نگر سے ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر بھدرواہ میں ایک اور 5افراد کی موت گھروں میں ہی ہوئی تھی اور انہیں مردہ اسپتال پہنچایا گیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 900کا ہندسہ پار کرکے 919ہوگئی ہے۔
۔30دنوں میں45000متاثر، 289 فوت
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری میں لہر ہرگزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آرہی ہے اور ماہ اپریل کے دوران 45ہزار123افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ اس دوران 289افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔جموں و کشمیر میںیکم اپریل کو کورونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 30ہزار 960تھی جو 30دنوں کے عرصہ کے دوران 45ہزار123متاثرین کے اضافہ کے ساتھ 30اپریل کو 1لاکھ 76ہزار83تک پہنچ گئی ہے۔ 30دنوں کے دوران کشمیر صوبے میں 28ہزار540افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ وہیں اس عرصہ کے دوران جموں صوبے میں 16ہزار583کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ اپریل کے 30دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 289افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ یکم اپریل کو جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 1994افراد فوت ہوئے تھے لیکن اپریل ماہ میں مزید 289افراد فوت ہوگئے اور 30دنوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 2283تک پہنچ گئی ۔ جموں و کشمیر میں مرنے والوں میں 136افراد کشمیر جبکہ 153افراد جموں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں فوت ہوئے ہیں۔