جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، منوج کمار دویدی نے جموں کشمیر ہینڈ لوم کارپوریشن لمٹیڈ کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ دورانِ میٹنگ کارپوریشن کے سال 2011-12,2012-13 اور 2013-14 کیلئے کارپوریشن کے حساب کتاب کا جائیزہ لیا گیا ۔ کمشنر سیکریٹری نے کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے اس کے حساب کتاب کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی تا کہ کارپوریشن کے معاملات سے متعلق حقایق کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ انہوں نے جے کے ایچ ڈی سی حکام پر زور دیا کہ وہ سی اے جی کے مشاہدات سے متعلق تفاصیل پیش کریں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، ڈائریکٹر خزانہ اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ ڈی سی موجود تھے ۔