جموں //جموں وکشمیر کیڈر کے 2آئی اے ایس افسران کو مرکزی حکومت نے سیکریٹری تعینات کیاہے جو پہلے سے ڈیپوٹیشن پر مرکزمیں خدمات انجام دے رہے تھے۔1987بیچ کے سینئر افسر پردیپ کمار ترپاٹھی کو وزارت برائے سٹیل میں سیکریٹری تعینات کیاگیاہے جو اس سے قبل پرسنل و ٹریننگ محکمہ میں تھے ۔اسی طرح سے صنعت و حرفت محکمہ میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر تعینات سدھانشو پانڈے کو سیکریٹری محکمہ خوراک و امورصارفین بنایاگیاہے ۔جموں وکشمیرکے محکمہ خزانہ میں فائنانشل کمشنر کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر ارون کمار مہتا بھی سیکریٹری درجہ پر فائز ہوئے ہیں تاہم انہیں اپنے عہدے پر برقرار رکھاگیاہے ۔مہتا اس سے قبل مرکزی حکومت میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔