سرینگر //جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 45ہزار 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت 125افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 324420ہوگئی ہے۔ اس دوران 8دنوںکے بعد کشمیر میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4404تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں منگل کو مزید 125افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 21جموں جبکہ 104کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 104متاثرین میں سرینگر میں 50،بارہمولہ میں 7،بڈگام میں 13،پلوامہ میں 10،کپوارہ میں 2،بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 8،کولگام میں 1 اور شوپیان میں ایک جبکہ اننت ناگ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار 585ہوگئی ہے۔ اس دوران شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2241ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 21افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 17افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 21متاثرین میں جموں میں 8، ادھمپور میں 3، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں3، کٹھوعہ میں 1،کشتواڑ میں 2،رام بن میں1جبکہسانبہ ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24ہزار۴ 420ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور اس وجہ سے جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 2163بنی ہوئی ہے۔