جموں//جموںوکشمیر اولمپک ایسو سی ایشن کا ایک وفد آج یہاں راج بھون جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقی ہوا۔ وفد جس کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر آشوتوش شرما کر رہے تھے، نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر میں کھیل کود شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف معاملات کے بارے میں تفصیل دی۔ وفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کے کرنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں کھیل کود شعبے کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ااور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کا بغور جائزہ لے کر ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجائے گا۔