عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے کئی محکموں کے بجٹ پر بحث کے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے بجٹ بحث کو 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔جل شکتی محکمہ، یوتھ سروسز اور سپورٹس کے لیے بحث 18 دسمبر مقرر کیا گیا ہے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اسکل ڈیولپمنٹ، ہاسپیٹلٹی اور پروٹوکول کے لیے بھی 18 دسمبر کو ہو گی۔محکمہ تعمیرات عامہ (بشمول توش خانہ اسٹیٹ) 19 دسمبر، سکول ایجوکیشن 19 دسمبر کو ہوگی۔