عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انہوںنے 13، 15اور 16اپریل کو تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس پر من و عن عملدر آمد کیا جارہا تھا لیکن ایسوسی ایشن کو 16 اپریل کو انتظامی سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں ایپکس باڈی، صوبائی صدر کشمیر، صوبائی صدر جموں نے شرکت کی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں بنیادی اراکین کی جانب سے نظم و ضبط کے ساتھ ٹوکن ہڑتال کی گئی۔بیان کے مطابق متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیاہے کہ اگر حکومت 45 دنوں کے اندر پہلے سے منظور شدہ مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں رہے گا۔بیان میں تمام ضلعی صدور اور دیگر اراکین کو آج یعنی 17 اپریل سے ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔