سرینگر //جموں و کشمیرکے 55سرکاری کووڈ اسپتالوں میں کورونا متاثرین کو علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے5090بیڈ مخصوص رکھے گئے ہیں جن میں 3140بیڈوں پر مریض موجود ہیں جبکہ 1950بستر خالی پڑے ہیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں3140مریضوں میں سے2706 آکسیجن جبکہ 108مریض انتہائی نگہداشت وارڈوں(ICU)میں زیر علاج ہیں۔ آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں میںسے20کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیز لہر میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرگرم معاملات میں بھی کافی تیزی سے اضا فہ ہورہا ہے اور سرگرم معاملات کی تعداد 50 ہزار701تک پہنچ گئی ہے جن میں32,660کشمیر جبکہ 18ہزار41جموں میں موجود ہیں۔ کشمیر صوبے کے 32ہزار660سرگرم معاملات میں 1685متاثرین اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں1503آکسیجن، اور35آئی سی یو ، اور 14وینٹی لٹروں پرہیں۔ وادی کے سب سے بڑے طبی ادارے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں کورونا متاثرین کیلئے 298بستر دستیاب رکھے گئے ہیں لیکن298پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ یہاںکوئی بستر خالی نہیںہے۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں94کوویڈ بستر وں کی گنجائش ہے جن پر 87مریض زیر علاج ہیں اور7بستر خالی ہیں۔ جے وی سی بمنہ میں 154بستروں کو کورونا متاثرین کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے لیکن 117پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ37بستر خالی ہیں۔ جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری میں 200بیڈ مخصوص رکھے گئے ہیں جن میں 130پر مریض ہیں جبکہ 70بستر خالی ہیں۔ کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 50بستر دستیاب ہیں جبکہ صرف4بستر خالی ہیں۔صدر اسپتال سرینگر میں290بیڈ مخصوص رکھے گئے ہیں لیکن 286مریض داخل ہیں اور 4بستر خالی ہیں۔ پی ایچ سی چھانہ پورہ سرینگر میں45بستر دستیاب ہیں جبکہ یہاں صرف 8بستر خالی ہیں۔نیو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پیٹھکوٹ بڈگام میں 40بستر دستیاب ہیں جن میں 20پر مریض ہیں اور 20خالی پڑے ہیں۔ نیو پرائمری ہیلتھ سینٹر پرس آباد بڈگام میں 30بستر ہیں اور یہ سبھی خالی پڑے ہیں۔ضلع اسپتال گاندربل میں142بستر ہیں جن میں26مریض زیر علاج ہیں جبکہ 118بستر خالی ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ (انڈور سٹیڈیم) 120کوویڈ بیڈ تیار رکھے گئے ہیں لیکن یہاں بھی80پر مریض موجود ہیں جبکہ 40بستر خالی ہیں۔ سب ضلع اسپتال سوپور میں150بستروں کو مخصوص رکھا گیا ہے جبکہ 57مریض زیر علاج ہیں اور93بستر خالی ہیں۔کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں 180بستر دستیاب ہیں جن میں 67بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ دیگر35خالی ہیں۔ ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 70بستر مخصوص رکھے گئے ہیں اور35بستر خالی ہیں۔ سی ایچ سی حاجن میں 80بستر دستیاب رکھے گئے ہیں جبکہ 30مریض زیر علاج ہیں اور50بستر خالی ہیں۔ زچگی اسپتال سونہ واری میں 100بستر دستیاب ہیں جن میں 37پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ63خالی پڑے ہیں۔ سی ایچ سی داور میں 40بستر دستیاب ہیں اور یہ سبھی خالی پڑے ہیں ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں 70بستر ہیں اور 67بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ دیگر3خالی ہیں۔ٹروما اسپتال بجبہاڑہ میں 110بستر دستیاب ہیں جن میں48پر مریض جبکہ 62خالی پڑے ہیں۔ آکورہ اننت ناگ میں قائم کیمونٹی ہیلتھ سینٹر میں 50بستر دستیاب ہیں اور یہ سبھی خالی پڑے ہیں۔ زچگی اسپتال کولگام میں120بستر ہیں اور یہاں66مریض زیر علاج ہیں اور54بستر خالی ہیں۔ ضلع اسپتال شوپیان میں 100بستر دستیاب ہیں اور یہاں 31مریض زیر علاج ہیں جبکہ 69بستر خالی ہیں۔ ضلع اسپتال پلوامہ میں 140بستر دستیاب ہیںجن میں130مریض ہیں جبکہ10بستر خالی ہیں۔ جموں صوبے میں سرگرم معاملات کی تعداد 18ہزار41 ہے جن میں صرف 1455افراد مختلف کوویڈ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں 30کوویڈ اسپتالوں میں کورونا متاثرین کیلئے2367بستردستیاب ہیں جن میں 1455 پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ صرف912بسترنئے مریضوں کیلئے دستیاب ہیں۔ 261آئی سی یو بیڈوں پر73مریض زیر علاج ہیں جن میں6وینٹی لیٹروں پر سخت علیل ہے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔