عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// افغانستان میں سنیچر کی شام ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس سے کشمیر کے کئی حصوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے اور رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، زلزلہ 7:04:51 پر آیا۔ زلزلے کا مرکز فیض آباد، افغانستان سے تقریباً 74 کلومیٹر جنوب میں، 215 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔کشمیر کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے گھروں، دفاتر اور تجارتی اداروں سے باہر نکلنا پڑا۔