جموں //سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن جموں اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے اشتراک سے گاندھی نگر میں 2روزہ کتابی میلے کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کی قیادت میں منعقدہ اس میلے کا افتتاح ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کتاب بینی اور اس سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بچوں کو چاہیے کہ وہ کتابوں میں شائع مختلف مفکرین نظریات کا مطالعہ کر یں ۔اس کتابی میلے کے دوران 30شعبوں کی کتابوں کیلئے سٹاک قائم کئے گئے ہیں جبکہ 26پبلشراس میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔ میلے میں عام لوگوں کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے رجوع کیا اور مختلف شعبوں کی کتابیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔اس موقعہ پر پی او ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے علا وہ ،چیف اکائونٹ آفیسر ،سی ای او ،ڈائٹ پرنسپل ،زونل ایجوکیشن آفیسر و مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں نے بھی افتتاحی پروگرام میں شرکت کی ۔