جموں//جموں ایئرپورٹ کی توسیع میں ایک اہم پیش رفت گذشتہ اُس وقت سامنے آئی جب ایئرپورٹ اتھاٹیزآف انڈیا نے ہوائی اڈے میں 3 ایرو برجس اوراپرن اوررن وے کے درمیان نیاٹیکس لنک کوچالوکردیاگیا۔ایئرپورٹ ڈائریکٹر ڈی کے گوتم نے بتایاکہ مسافروں کیلئے ایروبرجس تیارکرنے سے ایئرکرافٹ کوبورڈ کرنے اورمسافروں کوبراہ راست ٹرمینل بلڈنگ سے نکلنے میں سہولت حاصل ہوگی۔یہ ایروبرجس 625لاکھ روپے کی لاگت سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیانے فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بورڈنگ گیٹ بھی بڑھائے گئے ہیں تاکہ انتظارکرنے ولاے مسافروں کوسہولت میسرآسکے۔ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیانے فرسٹ فلورپر متعددریٹیل آئوٹ لیٹ بھی قائم کئے ہیں۔ڈائریکٹرنے مزیدبتایاکہ ٹیکسی لنک بھی قائم کیاگیاہے جس پر500لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔علاوہ ازیں ایئرکرافٹ پارکنگ کی صلاحیت بھی بڑھائی گئی ہے ۔