عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سپیشل کرائم ونگ (ایس سی ڈبلیو)، کرائم برانچ کشمیر کی ایک خصوصی ٹیم نے فرید آباد، ہریانہ سے ایک عادی دھوکہ باز کو گرفتار کیا ہے، جو سری نگر کے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ، بالخصوص آرمینیا میں مبینہ طور پر دھوکہ دینے کے بعد مہینوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھاگ رہا تھا۔ ایک ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ کشمیر کی ایک خصوصی ٹیم نے طویل عرصے سے فرار ہونے والے ایک دھوکہ بار گرفتار کیا ہے، جس نے سری نگر کے معصوم نوجوانوں کو بیرون ملک خاص طور پر آرمینیا میں تعیناتی کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا تھا۔ مذکورہ ملزم فرحت عباس ملک ولد دین محمد ملک آر/او ٹنڈلہ چلی پینگل ضلع ڈوڈہ کے بطور ہوئی جو ایک عادی دھوکہ باز ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے کرائم برانچ کشمیر کی ایف آئی آر نمبر 02/2025 میں اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔فرید آباد کی ڈیوٹی مجسٹریٹ عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو سری نگر کی مجاز عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے، “خصوصی کرائم ونگ، کرائم برانچ کشمیر نے عام لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو، جو اس جعلی جاب کے جال میں پھنستے ہیں، جاب پلیسمنٹ سیلز/ کنسلٹنسیوں کی صداقت کو چیک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ بعد میں کسی بھی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔”