اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے جاپان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزو آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی ہے ۔ شنزو آبے نے صحت سے متعلق وجوہات سے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ وہ تب تک عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نیا لیڈر نہ منتخب کرلے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوزاریک نے کہا’’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل وزیراعظم آبے کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں اور ہم جاپان کے سب سے لمبے وقت تک وزیراعظم رہے آبے کے دور اقتدار اور اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی چیلنجوں کے سلسلے میں ان کے فیصلے کی ستائش کرتے ہیں‘‘۔ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل کے آبے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کئی مسئلوں پر ساتھ کام کیا ہے ۔
ٹرمپ نے استعفیٰ پر دکھ کا اظہار کیا
واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی صحت سے متعلق پریشانیوں کے پیش نظر اپنا عہدہ چھوڑنے پر دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ ٹرمپ نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا’’میں جاپان کے وزیراعظم اور میرے دوست شنزو آبے کو اپنی طرف سے نیک تمنائیں دینا چاہتا ہوں۔ہماری گہری دوستی ہے اور انہوں نے جن حالات میں استعفیٰ دیا اس سے میں دکھی ہوں۔ وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں۔