عظمی نیوز سروس
سرینگر// وزیر برائے زراعت پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، کوآپریٹو اور الیکشن محکمہ جاوید احمد ڈار نے آج زاوورہ میں قائم سنٹر آف ایکسیلینس فار ہارٹیکلچر کا دورہ کر کے مرکز کی کارکردگی اور جدید تکنیکی اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیر نے کہا کہ کسانوں کی مدد اور باغبانی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے جدید طریقوں اور تحقیق پر مبنی اقدامات کو اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے وادی کے روایتی باغبانی فصلوں خصوصا اخروٹ اور بادام کی مقامی اقسام کے تحفظ اور فروغ پر بھی زور دیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر وکاس آنند نے وزیر کو بتایا کہ زاوورہ سنٹر آف ایکسیلینس کسانوں کو اخروٹ، بادام اور دیگر پھلدار پودوں کی اعلی معیار کی اقسام فراہم کر رہا ہے تاکہ پیداوار اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر لال چوک کے رکن اسمبلی شیخ احسن احمد اور چنپورہ کے رکن اسمبلی مشتاق گورو بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔