نئی دلی//وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کے وزیر خارجہ Antony J Blinkenسے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے وزیر خارجہ کو اْن کی تقرری پر گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد دی اور اْن کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماوں نے کثیر جہتی کلیدی شراکت داری میں توسیع اور استحکام کیلئے اپنے عہد کا اظہار کیا۔ اْنھوں نے مضبوط دِفاعی اور سیکورٹی رِشتوں، تیز تر معاشی وابستگی، نتیجہ خیز حفاظ صحت، اشتراک اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رابطوں کی ستائش کی اور اْنہیں اِس کا اہم ستون قرار دیا۔کووڈ کے بعد کے عالمی چیلنجوں کا اعتراف کرتے ہوئے اْنھوں نے عالمی معاملات کو حل کرنے کیلئے ساتھ مِل کر کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔