چنئی//تمل ناڈو حکومت نے جمعرات کوریٹائرمنٹ کی عمر 58 سے بڑھا کر 59 سال کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ای کے پلانیسوامی نے اس تعلق سے حکم صادر کردئے ہیں۔یہ حکم سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں اور کالجوں کے تمام اساتذہ کے ساتھ ہی ریاست کے پبلک سیکٹر انٹر پرائزیزکے لئے بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔یو این آئی