ایجنسیز
جنیوا/انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا)نے سال 2026 کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام 48 ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کی تصدیق کر دی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1,248 کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس بار ارجنٹائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور میکسیکو کے گلیرمو اوچوا ریکارڈ چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے جبکہ کیپ ورڈے، کیوراساؤ، اردن اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔11 جون سے شروع ہونے والے اس ورلڈ کپ کے 104 میچز کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 جولائی کو ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں 357 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار اس بڑے سٹیج پر ڈیبیو کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے گول کیپر کریگ گورڈن 43 سال اور 162 دن کی عمر کے ساتھ ٹورنامنٹ کے معمر ترین جبکہ میکسیکو کے گلبرٹو مورا 17 سال اور 240 دن کی عمر کے ساتھ سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر 22 کھلاڑیوں کی عمر 20 سال سے کم جبکہ 7 کھلاڑیوں کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہوگی۔میگا ایونٹ کے دوران کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔