حیدرآباد//بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا جھنڈا لہرانا ہی ان کا مقصد ہے ۔مسٹرشاہ نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کا رائے دہی کے فیصد میں اضافہ ہوا ہے ۔جملہ رائے دہی میں 19فیصد اضافہ کے ساتھ ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی بنے گی۔انہوں نے آج بی جے پی کی رکنیت سازی کا آغاز کیا۔اس موقع پر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی تقریب کے دوران انہوں نے پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سمیت اے پی، کیرل میں پارٹی کو مستحکم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اصولوں والی پارٹی ہے ۔یہ کوئی وراثت والی پارٹی نہیں ہے ۔اس میں کوئی خاندانی حکمرانی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس خاندانی پارٹی ہے ، اسی لئے یہ پارٹی اپوزیشن کا درجہ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ریاست میں کانگریس اپنے موقف سے محروم ہوگئی ہے ۔بی جے پی میں ہر کارکن کو اہمیت دی جاتی ہے ۔نچلی سطح سے اعلی سطح تک کے لیڈروں کو موقع بی جے پی دیتی ہے ۔مسٹر شاہ نے کہا [؟]ہم سماج کو توڑ کر سیاست کرنے والے نہیں ہیں،ہم سماج کو جوڑنے والے ہیں۔فرد کسی بھی ذات یا مذہب کا کیوں نہ ہو، اس تک ترقی کا فائدہ پہنچانا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے [؟]۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کامیابی اور ناکافی دیکھی ہے ۔جب پارٹی کو کامیابی ملی تو اس کو گھمنڈ نہیں آیا۔بی جے پی ہمیشہ ملک کی خدمت کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کے 18لاکھ اراکین ہیں، اس میں مزید 18لاکھ کا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ مقصد ناممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی رکنیت سازی کے ساتھ ساتھ ہر بوتھ کو سوچھ بنایاجائے ۔ہر کارکن کم از کم پانچ پودے لگائے ۔ہر گاوں میں پانی کے تحفظ کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کی کامیابی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کسانوں اور غریبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور سماج کے تمام طبقات کو مساوی اہمیت دی گئی ہے ۔پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے کارناموں کا بھی تذکرہ کیا۔ یواین آئی