سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ42آر ٓار سے وابستہ فوجی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اُدھمپور کے کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا۔
اس سے قبل ترال کے گلشن پورہ علاقے میں ہورہی اس معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق اور 3فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
یہ معرکہ آرائی آج صبح سے ترال کے گلشن پورہ علاقے میں جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے آس پاس مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپوں میں جی این ایس کے مطابق کم و بیش دس شہری زخمی ہوگئے جن میں اکثر کو پیلٹ لگے ہیں۔
اس سے قبل گلشن پورہ ترال میں فورسز آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔