سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کو جنگجوئوں او فورسز کے مابین خونین معرکہ آرائی میں تیسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ اس معرکے میں پہلے ہی دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ترال کے گلشن پورہ نامی علاقے میں ہوئی معرکہ آرائی کے مقام پر تیسرے جنگجو کی لاش بر آمد کی گئی ہے ۔
اس سے قبل ترال کے گلشن پورہ معرکہ آرائی میں2جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق اور 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل آج صبح گلشن پورہ ترال میں فورسز آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔