سید اعجاز
ترا ل//ترال کے مین مارکٹ میں سنیچر کی صبح ایک جنگلی جانور(ممکنہ طور پر وائلڈ بور)ترال بالا میں ہمدانیہ بازار میں نمودا ہوا ہے اور یہاں راہ چلتی 2خواتین ( ماں بیٹی )پر حملہ آور ہوا ہے جس کے نتیجے میں علیزہ جان اور ان کی والدہ دلشادہ بانو ساکن چڑی بھگ ترال زخمی ہوئیں ۔مین بازار سے فرار ہوتے ہوئے اسی جنگلی جانور نے نازنین پورہ نامی گائوں میں راہگیر35سالہ شہری یاسین پسوال ولد جمہ پسوال ساکن کارملہ ترال پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔تینوں زخمیوں کو ترال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیںمرہم پٹی کی گئی ہے تاہم محمد یاسین کے ہاتھ فیکچر ہوا اور تین اُنگیاں ان کی ٹوٹ گئیں ہے ۔محمدیاسین نے بتایا’’ میں نے ساری عمر جنگل میں مویشوں کو پالا ہے تاہم اس طرح کا جانور نہیں دیکھا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ راستے میں ان کے ساتھ کمسن بچہ معجزاتی طور بچ نکلا ہے ۔واقعے کے بعد ترال بازار میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔