عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور یونس امرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان کل ایک یادداشت مفاہمت طے پائی گئی۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو اوریونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ترکی کے قونصل جنرل ارحان یالمان اوکان نے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلرمانو کی موجودگی میں اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ یادداشت مفاہمت کے تحت تعلیمی اور انتظامی عملے کے ارکان کے درمیان لیکچر س کا انعقاد، تحقیقی سرگرمیاں، مشترکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لیے آپسی تبادلہ، ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ، طلباء کے آپسی تبادلہ کے علاوہ رہائشی اور غیر رہائشی فیکلٹی ممبران کے تبادلے، پراجیکٹ کی ترقی اور نفاذشامل ہیں۔ یونیورسٹی مشن اور ترکیہ کے اکیڈیمک و سائنٹفک تعاون کے منصوبے کے دائرہ کار میںتعلیمی، ثقافتی اور سائنسی معاملات کی ضرورت کے مطابق تکنیکی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔