جموں//ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ اُنہوں نے ریاست میں حکومت سازی سے جُڑے امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کے علاوہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ا درپیش خدشات سے انہیں آگاہ کیا۔ ادھرریاستی کسان صلاح کار بورڈ کے نائب چیئرمین دلجیت سنگھ چِب نے راج بھون جموں میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اُنہوں نے گورنر کو زراعت اور منسلک شعبوں میں درپیش چیلنجوں اور کسانوں کو زرعی سرگرمیوں کے لئے جدید طریقہ¿ کار کے بارے میں آگاہی دلانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ گورنر نے ریاستی محکمہ زراعت اور دو زرعی یونیورسٹیوں کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا تاکہ کسانوں کو جانکاری فراہم کی جاسکے ۔گوررنر مویشی پالن ، میوہ درختوں کی پیداواریت ، پولٹری اور دیگر شعبوں زرعی اور پیداواری سرگرمیوں کو وسعت دیتے کی اہمیت اُجاگر کی۔