غزہ //غزہ میں بے ہوش یا سن کیے بغیر آپریشن، بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس پر صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے ا?ئی جس میں دیکھا گیا کہ دواں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سن کیے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔ایک بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 4ہزار 700سے زائد فلسطینیوں میں 40فیصد بچے شامل ہیںجو ماے گئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14ہزار 245سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے زخمی فلسطینیوں میں 70فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔