نئی دہلی// کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ملک کو سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنانے کے لئے بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا وبا کے بعد کے دور میں ہندوستانی معیشت کی ترقی کا راستہ تجارت اور سرمایہ کاری سے گزرے گا۔مسٹر گوئل نے کل دیر شام وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کے ساتھ 131 ہندوستانی سفارت خانوں کی میٹنگ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کاروبار اور برآمد کے میدان میں سفارت خانے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لئے قابل اعتماد اور پرکشش مقام بنانے میں سفارت خانے مدد کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنے ممالک میں ہندوستان میں دستیاب مواقع کی معلومات وہاں کے کاروباریوں کو دینی چاہئے ۔