مینڈھر؍؍ مینڈھر کے پنچائت گو ہلد چوکی میںمحکمہ پنچائت کی جانب سے بیت الخلا تعمیر کیے جا رہے ہیں جس میں غیر معیا ری میٹریل کے استعمال کاشبہ ظاہرکیاجارہاہے۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ پنچائت گو ہلدچوکی میں محکمہ پنچایت کی جانب سے بیت الخلا تعمیر کیے جا رہے ہیں جن میں محکمہ کے ملا زمین ریت کے بجائے مٹی استعما ل کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں مقامی لو گو ں کا وفد جس کی قیا دت آصف خان کر رہے تھے ۔ انہو ں نے ذرائع ابلا غ کے نما ئندو ں سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ14ایف سی کے تحت علا قہ میں مقا لہ مسجد کے پاس ایک 4بیت اخلاح پر مشتمل ایک کمپلیکس بنا یا رہا ہے ۔ جس میں محکمہ کے ملا زمین غیر معیا ری سامان استعما ل کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے کئی مر تبہ محکمہ محکمہ کے اعلی افسر ان کو اگا ہ کیا لیکن انہو ں نے کوئی بھی کا روائی نہیں کی ۔ آصف خان نے الز ام لگا تے ہویئے کہا کہ محکمہ کے اعلی افسر ان بھی غیر معیا ری سامان استعما ل کر نے میں ملو ث ہیں جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی کا روائی نہیں کر رہے ۔ انہو ں نے ضلع تر قیاتی کمشنر پونچھ اور محکمہ کے اعلی افسر ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ویجی لینس ٹیم علا قہ میں بھیج کر چیک کروا ئیں اور جو افسر ان بھی غیر معیا ری سامان استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف کڑی سے کڑی کا روائی کی جائے۔ْ اس ضمن میں جب محکمہ دیہی تر قی کے ایک اعلی افسر سے با ت کی گئی ہے تو انہو ں نے کہا کہ ابھی تک علا قہ کا کو ئی بھی افراد میرے پاس نہیں آیا ہے ،۔، البتہ اگر کسی کی شکا ئت آتی ہے تو میں خو د علا قہ میں جا و ں گا اور معائنہ کرو ں گا ۔ اگر کسی ملا زمین نے غیر معیا ری سامان استعمال کیا ہے تو اس کے خلاف کا روائی کی جائے گئی۔