جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورسابق وزیراجے سدھوترہ نے کہاہے کہ بی جے پی پرکسانوں کوبیوقوف بناکرکے ان کے کنبوں کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے۔ان خیالات کااظہار اجے سدھوترہ نے پھلائے منڈل میں منعقدہ ایک کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ریلی نیشنل کانفرنس بلاک فلائے منڈل کی جانب سے کسانوں جن کی فصلیں اورسبزیاں بھاری بارشوں اورژالہ باری سے تباہ ہوگئی ہیں کومعاوضہ کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف کی تھی جومختلف بازاروں سے گزرکراختتام پذیرہوئی۔اجے سدھوترہ نے کہاکہ 11 اکتوبرکوبھاری ژالہ باری سے سرحدی بلاک فلائے منڈال کے کسانوں کی فصلیں اورسبزیاں تباہ ہوگئی تھیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کسانوں کومعاوضہ نہیں دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تکمتعلقہ محکمہ نے تباہ ہوئی فصلوں کاتخمینہ لگانے کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل نہیں ہے جوکہ محکمہ کی غیرسنجیدگی کاثبوت ہے۔نیشنل کانفرنس لیڈرنے کہاکہ محکمہ مال ،تحصل منڈل حکومت کی طرف سے کسانوں کومعاوضہ نہ دے کرحکومت کامذاق بنارہی ہے ۔قبل ازیں لوگوں نے مختلف راستوں سے گزرکرریلی نکالی اوراپنااحتجاج درج کرایا۔سدھوترہ نے ریاستی گورنرسے مداخلت کرکے کسانوں کوہوئے نقصان کامعاوضہ دینے کی مانگ کی ۔انہوں نے مرکزی بی جے پی حکومت کوانتباہ دیاکہ کسانوںکے پریواروں کے ساتھ کھلواڑنہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کسانوں کودیوارکی طرف دھکیل کریہاں پرمہاراشٹرجیسے حالات پیداکررہی ہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کسانوں کے ساتھ کھلواڑنہیں ہونے دے گی اوران کے حقوق کیلئے جدوجہدکرے گی۔اس دوران مظاہرین میں رگھبیرسنگھ ،بشن داس، ماسٹرکوی راج ،بارورام،کھجورچند،چرن داس،چوہدری جیت راج ،جگموہن ،ملکھراج ،منموہن ،کرن سنگھ،سورن سنگھ،پردیپ شرما،لجپت ،شام لال، دلیپ کمار،بیلا، رمیش،انکوش بھی شامل تھے۔