جموں//بی جے پی سٹیٹ آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ نے ریاستی انچارج کی نگرانی میں ڈائون لوڈ، پرموٹ اورلوگوں کونریندرمودی ایپ واس کے فوائدسے متعلق جانکاری عام کرنے کے مقصدسے ریاست گیربیداری مہم کاآغاز کردیاہے۔اس سلسلے میں جموں ضلع اکائی نے پربھاری وسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر بی جے پی سٹیٹ آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ جے اینڈکے ایڈوکیٹ ایشانت گپتانے گاندھی نگراسمبلی حلقہ کے گنگیال اوراپسرروڈ ،باوے والی ماتاباہوفورٹ میں بیداری کیمپوں کاانعقاد کیا۔اس دوران جموں ڈسٹرکٹ انچارج سندیپ سنگھ چب، گاندھی نگراسمبلی حلقہ انچارج ورون شرما،ستواری منڈل انچارج ،ہرویندرسنگھ منکوٹیہ، ماتامہاکالی مارکیٹ یونین صدرانکوش کھجوریہ ایشانت گپتاکے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر جگل کشورشرما، سٹیٹ انچارج بی جے پی سٹیٹ آئی ٹی اینڈسوشل میڈیاڈیپارٹمنٹ ،جے دیوراجوال، بی جے پی جموں ضلع صدربلدیوسنگھ بلاوریہ، اندوبھوشن شرما اورستواری منڈل صدرہربنس چودھری تھے۔اس دوران مقررین نے کہاکہ پارٹی کی ہدایات کے مطابق جموں ضلع میں آج سے عوام کوسرکاری سکیموں سے متعلق فوائدکے بارے میں بیدارکرنے کیلئے پروگرام منعقدکیے جائیں گے اورانہیں نریندرامودی ایپ کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے گی۔ایشانت گپتانے کہاکہ سوشل میڈیالوگوں کے ساتھ جڑنے کابہت بڑاذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی چارسالہ حکومت کی حصولیابیوں کوجانکاری دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوسب کاساتھ سب کاوکاس کے بارے میں بتایاجائے گا۔ایشانت گپتانے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے ساتھ جڑیں اوراس کے فیس بک پیجزکے ساتھ رابطہ جوڑیں۔سندیپ سنگھ چب نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااورامیدکی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوتندہی سے انجام دیںگے۔اس موقعہ پر موہت کھجوریہ، نتن کمار،مدن کمار، وکول شرما،کرن لنگر، وبہیوسچ دیو ،شانتنو گپتا، برگھوشرما،اتندرخالصہ ودیگران بھی موجودتھے۔