راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی جانب سے 2021کیلئے داخلہ عمل شروع کر دیا ہے جبکہ کووڈ کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے اس برس کیلئے فیسوں میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی مینجمنٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی برس 2021کیلئے داخلہ عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس آن لائن ایڈمیشن عمل کے دورا ن پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ،بی ٹیک اور ڈپلمہ کورسزکیلئے داخلہ عمل شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ داخلے کے سلسلہ میں طلباء کی اہلیت ،فیس ،داخلہ شیڈول ودیگر جانکاری یونیورسٹی کی وئب سائٹ www.bgsbu.ac.in.پر موجود ہے ۔اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے داخلہ عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے اہل طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے آن لائن جا کر دراخوستیں جمع کروائیں ۔انہوں نے بتایا کہ عوامی حلقوں کیساتھ ساتھ طلباء و والدین کی مانگ کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیس میں بھی کمی کر دی گئی ہے ۔