گندو//محکمہ جنگلات کی طرف سے جنگلات اراضی کو ناجائز قابضین سے چھڑوانے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت گزشتہ روز فاریسٹ ڈویژن بھدرواہ میں 70کنال کے قریب اراضی واگزار کروائی گئی۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ کنزرویٹر فاریسٹ چناب سرکل ٹی بی سنگھ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بھدرواہ رینج آفیسر بھلیسہ سمیر ریشو کی نگرانی میں محکمہ جنگلات کے مختلف ونگوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ایک ٹیم نے بھلیسہ میں چلائی گئی اس مہم کے تحت کمپارٹمنٹ نمبر 40میں یہ زمین واگزار کروائی جس پر کچھ افراد نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ناجائز قابضین کے خلاف فاریسٹ ایکٹر مجریہ 1987کی دفعات 6(b),(f), Sec.6(A)اور 48(A)کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔