بھدرواہ //ایڈوینر سپورٹس میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے ایک حصہ کے طور پر فوج نے بھدرواہ کے مقامی نوجوانوں کو بال پدری، امر سنگھ پورہ ،گواڑی کے ٹریکنگ مہم کے لئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر مقامی نوجوان، فوجی افسروں ،کیمپس کے طلاب او پولیس و ضلع انتظامیہ کے افسروں نے بھی شرکت کی۔مہم کا اہتمام 4۔راشٹریہ رائفلز نے کیا تھا،جسے بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر جی ایم بٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر پروفیسر جی ایم بٹ مہمان خصوصی تھے اور اے ڈی سی پون پریہار مہمان ذی وقار تھے،جبکہ نظامت کے فرائض نامور دانشور عراف رانا نے انجام دئے۔ٹیم بھدرواہ کے ہمالیائی خطوں کی بلندیوں پر 16اگست سے19 اگست2018تک روزانہ7گھنٹوں کی چڑھائی پار کریں گے اور پدری، ستلارڈ، بال پدری ،امر سنگھ پورہ سے ہوتے ہوئے بھلیسہ میںاختتام پذیر ہو جائے گی۔ ایڈوینچر مہم کے لیڈر کیپٹن کے ڈی مہندرا ہیں۔ اس موقعہ پر 33ویں بٹالین کے سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ ،ایس ڈی پی او توصیف ریشو، رانا عارف، ڈاکٹر کلجیت سنگھ ،پروفیسر جتندر سنگھ، پی آر او بھدرواہ کیمپس عارف حلیم خطیب اور سدیش منہاس بھی شامل تھے۔