عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پیر کو کہا کہ ہندوستان ایک شفاف انتخابی عمل کے ساتھ دنیا کی بڑی جمہوریتوں کی قیادت کر رہا ہے جس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ذریعہ مشق کے ہر مرحلے کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔کمار، جو کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، “ہم نے دنیا کے سب سے شفاف انتخابی عمل کے اجزا ووٹر لسٹ کی تیاری، پولنگ اور گنتی پر تبادلہ خیال کیا ۔
یہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے بیک وقت آڈٹ کیے جاتے ہیں۔”اس سے پہلے دن میں، کمار نے سرینگر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور بڈگام ضلع میں بوتھ لیول افسران کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے) کی چیئر پر فائز ہے، ایک بین سرکاری تنظیم جو دنیا بھر میں پائیدار جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا، “ہندوستانی انتخابات کے اس عمل کو دیکھ کر، 2026 میں بھارت اس وقت دنیا کے تمام بڑے جمہوری ممالک کی قیادت کر رہا ہے، اور بین الاقوامی IDEA کا چیئرپرسن بھی ہے۔”چیف الیکشن کمشنر نے بی ایل اوز کو جمہوریت کا ستون قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا، “ایک بار پھر، آپ سب کے ذریعے، جموں و کشمیر کے تمام ووٹروں کو میرا سلام، اور تمام BLOs، BLO سپروائزرز، AEROs، EROs، اور DEOs کو سلام،” ۔