جموں //بھاجپا کے ضلع صدر جموں رولر نے ریاستی صدر رویندر رینہ کیساتھ مشاورت کے بعد نئی ضلعی باڈل تشکیل دی ۔اس نئی باڈی میں پرویندر گپتا کو جنرل سیکرٹری اور کپل چیب کو ڈسٹر کٹ یوا مورچہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ان کے علا وہ نئی تشکیل شدہ باڈی میں روہت ورما ،یشپال سیٹھی کو نائب صدر جبکہ ویشنو دیوی اور سیما دیوی کو بھی باڈی میں شامل کیا گیا ہے ۔بھاجپا کے ریاستی سیکرٹری اشوک کول اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ائوم کھجوریہ نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھاجپا نے 12میونسپل نشستوں میں سے چھ پر کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ ضلع کے زیر تحت آنے والی 7میونسپل کمیٹیوں میں سے 5پر بھاجپا کامیاب ہو ئی ہے جو کہ کارکنوں کی لگا تار محنت کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے نئے منتخب ہوئے اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی سطح پر کام کرئیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔