بڈگام//بڈگام میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوئوں کے 3معاونت کاروںکی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس اور 53 آر آر کی مشترکہ کارروائی میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ عادل احمد ڈار ، طاہر احمد بٹ ساکنان نارہ بل اور غلام محمد گوجری ساکن کاوسہ خالصہ بڈگام کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار افراد ماگام ، نارہ بل اور بیروہ علاقوں میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچانے، انہیں پناہ دینے ، رسد اور دیگر مدد فراہم کررہے تھے۔گرفتار ہونے والے تینوں افراد مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کمانڈر محمد یوسف ڈار المعروف کانٹرو اور ابرار ندیم بٹ سے مسلسل رابطے میں تھے۔گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے گولہ بارود سمیت ممنوعہ تنظیم کے پوسٹرسمیت قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ماگام میں کیس زیر نمبر 51/2021 درج کیا گیا ۔