بٹوت// پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چند برس قبل فراہم کردہ بیس لا کھ کی نقدمالی معاونت سے بٹوت میونسپلٹی کے وارڈ نمبر6میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر محکمہ فارسٹ ڈویژن بٹوت کی نگرانی میں آدھا ادھورہ تعمیر شدہ بٹوت کا برائے نام سٹی فارسٹ پارک اپنی زبوںحالی کی داستان بیان کرتا آرہا ہے۔ قصبہ بٹوت کے عوام کے مطابق چند برس قبل ماضی قریب کی بات ہے جب بٹوت قصبے کے وسط میں محکمہ فارسٹ ڈویژن بٹوت اور پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے تعمیر ہونے جارہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اس پارک کی تعمیر کی نوید سن کرہم مسرت سے پھولے نہیں سمائے تھے ہم گمان کررہے تھے کہ بٹوت میں ایسے پارک کی تعمیر بٹوت کے قدرتی حسن وجمال میں چارچاند لگائے گی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا گمان خالی گمان ہی بن کررہ گیا،کیوں کہ محکمہ جنگلات ڈویژن بٹوت کی جانب سے سٹی فارسٹ پارک بٹوت کے نام پر تعمیر کی گئی پارک ، پارک کے نام پرایک بدے مذاق پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے حاصل شدہ پیسے کی بندر بانٹ کے سواکچھ بھی نہ تھی،لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پارک کی موجودہ وقت میںمقامی لوگوں یا باہرسے آنے والے سیاحوں میں کوئی اہمیت وافادیت نہیں ہے۔برائے نام پارک آوارہ کتوں ودیگر جانواروں کے مسکن کے سوا کچھ بھی نہیں ، پارک میں موجود چیڑ، دیودار کے معتدد پیڑ سوکھنے لگے ہیںان حالات میں ڈپٹی کمشنر رام بن کی گزشتہ روز پبلک میٹنگ کیلئے بٹوت میں آمدکے موقع پربٹوت قصبے کے لوگوں نے یک زباں ہو کر سٹی فارسٹ پارک کی خستہ حالت سُدھار نے کا مطالبہ کیا۔لہذا پارک کی خستہ حالت پر بٹوت کے لوگوں میں پائی جارہی تشویش کو دیکھتے ہوے پارک کی حالت کو سدھارنے کی خاطر ڈپٹی کمشنررام بن نے ضلع ترقیاتی فنڈ س سے پانچ لاکھ روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس پر لوگو ں نے اُن کا شکریا ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن پر زور دیا کہ وہ پارک کو ایک مثالی حسن کا شاہکار بنانے کی خاطر بٹوت عوام کی خواہش اور مطالبے کو کمشنر سیکریٹری محکمہ ٹوریزم حکومت جموں وکشمیر تک پہنچائیں۔ لہذ ا بٹوت عوام کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر رام بن نے وعدہ کیا کہ وہ سٹی فارسٹ پارک بٹوت کی حالت کو جازب نظر بنانے کی خاطر وہ تمام اقدامات کریں گے جو اُن کے حد اختیار میں ہوں گے۔