رام بن //ضلع کے بٹوت پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 1200 بوتلیںCodeine ضبط کرکے جرائم پیشہ افراد کے ریاست و بیرون ریاست کے سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کرنے کی ارادوں پر پانی پھیر دیا ۔اس سے قبل سینئر افسروں کی ہدیات پر پولیس اسٹیشن بٹوت کے ایس ایچ او انسپکٹر وجے چودھری کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے ناشری کے مقام پر رات دیر گئے ایک ٹرک زیر نمبر JK08A-1433کو روکا ۔ٹرک ڈرائیور نے اچانک گاڑی کو چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ لیکر راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے جونہی گاڑی کی تلاشی لی ،تو ٹرک میں بھاری مقدار میں فکی پائی گئی ،جسے پولیس نے برآمد کیا ہے جس کا وزن 195 کلوگرام ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 16/2018درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس سانٹھ گانٹھ میں اصل گروپ کونسا ہے۔ ضلع رام بن میں منشیات کے خلاف مہم کی نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرز امتیاز احمد اور ایڈیشنل ایس پی مشتاق چودھری زیر قیادت ایس ایس پی رام بن موہن لعل کی قیادت میں انجام دی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بٹوت پولیس نے ماضی میں بھی منشیات کے گروپ کو طشت از بام کیا تھا اور انکے قبضہ سے بھری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔