ظفر اقبال
اوڑی// بونیار کے اتھشام پورہ اور آزاد پورہ میں ریچھ نے گزشتہ دو ہفتے سے دہشت مچا رکھی ہے، جبکہ کئی گائوخانوں پر حملے کر کے12 کے قریب مویشی ہلاک کر دئے ۔ آبادی میں ریچھ کی موجودگی کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت ریچھ علاقے میں نمودار ہوجاتا ہے اور گائو خانوں پر حملے کرتا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران الگ الگ حملوں میں 12 کے قریب مویشی چٹ کئے۔انہوں نے کہا مقامی لوگوں کا خاص طور بچوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار یہاں آتے ہیں اور دو پنچرے بھی نصب کئے گئے ہیں مگر ابھی تک اس ریچھ کو پکڑا نہیں گیا۔انہوں حکام سے مانگ کی کہ محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو یہاں پر دن رات تعینات کریں اور اس ریچھ کو پکڑا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔