ڈھاکہ/یو این آئی/ بنگلہ دیش میں ڈینگو بخار کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان اتوار کو اس بیماری سے چھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔یہاں جاری ڈی جی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو بیماری کے 836 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں اعداد و شمار اس سال ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز کی آمد سے بنگلہ دیش میں رواں سال سے اب تک ڈینگو کے کیسز کی کل تعداد 12,954 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے تحت ڈی جی ایچ ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کو دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈینگو کے 516 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔