یو این ایس
سرینگر//سرینگر کے بمنہ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچ سالہ بچہ گھر کے اندر بلندی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔حکام کے مطابق کمسن بچے کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد اہل خانہ اسے فوری طور پر صدرہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت دانیال شیخ ولد پرویز احمد شیخ، ساکن بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقع کا نوٹس لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔