جموں//بلدیاتی انتخابات کے نتائج منظرعام پرآنے کے بعدجموں شہرکے 75 وارڈوں میں جہاںکئی اُمیدواروں نے جشن منایاوروہیں ہارنے والے اُمیدواروں نے اپنی ہارپرغم کے آنسوبہائے۔واضح رہے کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے 75وارڈوں میں بی جے پی نے 43، کانگریس نے 14 اورآزاداُمیدواروں نے 18 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی۔ اتناہی نہیں جموں میونسپل کارپوریشن کی 75وارڈوں میں سے 3 وارڈوں میں تین مسلم اُمیدواربھی فتح یاب ہونے میں کامیاب رہے جن میں دوآزاداُمیدواراورایک کانگریس پارٹی کااُمیدوارشامل ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران وارڈنمبر 71 (سدھرا)سے آزاداُمیدوارشمع اختراوروارڈنمبر 74 (سنجواں )سے آزاداُمیدوارصوبت علی نے ایڑی چوٹی کازورلگاکرووٹروں کواپنی طرف مائل کیاجس کے نتیجے میں گزشتہ روزجب انتخابات کے نتائج ظاہرہوئے توان دوآزاداُمیدواروں کے حصے میں جیت آئی ۔اس کے علاوہ شہرکے اہمیت کے حامل وارڈنمبر 6 (گوجرنگر) میں کانگریس اُمیدوار محمدمحی الدین نے کامیابی حاصل کی ،البتہ اس وارڈمیںہراُمیدوارنے رائے دہندگان کواپنی حمایت میں کرنے کیلئے ہرممکن کوشش اورجتن کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاتھالیکن اُمیدواروں کی اکثریت نے محمدمحی الدین کوکامیاب کیا۔گزشتہ روز دیگروارڈوں میں کامیاب اُمیدواروں کی طرح وارڈنمبر 6، 71 اور74 میں فتح یاب اُمیدواروں نے بھی جشن منایا۔اس سلسلے میں گوجرنگر،سدھرااورسنجواں میں خوشی کاسماں دیکھاگیااورریلیاں نکال کرفتح یاب اُمیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی۔گوجرنگرکے متعددلوگوں نے بتایاکہ کانگریس امیدواروارڈکے لوگوں کی پہلی پسندتھے۔انہوں نے کہاکہ محی الدین چوہدری ایک غریب پرورشخص ہے اورلوگوں کی پریشانی دیکھ کران کے ازالہ کیلئے کوشش کرنے کاجذبہ ان میں کوٹ کوٹ کربھراہواہے اس لیے لوگ ان سے متاثرتھے۔لوگوں نے مزیدبتایاکہ دیگرامیدواروں کے مقابلے میں محی الدین چوہدری نے پرچارمہم بہترطریقے سے انجام دی تھی جس کاانہیں فائدہ ملا ۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے کامیاب اُمیدواروں کی فہرست
وارڈنمبر
نام اُمیدوار
پارٹی
1
پورنیماشرما
بی جے پی
2
جگدیش کمار
آزاداُمیدوار
3
نروتم شرما
بی جے پی
4
سونیتا کول
بی جے پی
5
گوپال گپتا
بی جے پی
6
محمدمحی الدین
کانگریس
7
ریتوچودھری
کانگریس
8
اکشے شرما
بی جے پی
9
سنیل شرما
بی جے پی
10
انل کمار
بی جے پی
11
نیتاشرما
آزاداُمیدوار
12
اجیت انگرال
بی جے پی
13
رما
کانگریس
14
پرمودکپاہی
بی جے پی
15
سندھیاگپتا
آزاداُمیدوار
16
راجندرشرما
بی جے پی
17
ندھی ملہوترہ
بی جے پی
18
دنیش گپتا
بی جے پی
19
امت گپتا
آزاداُمیدوار
20
راہل
بی جے پی
21
بھانومہاجن
کانگریس
22
جے دیپ
بی جے پی
23
پون سنگھ
بی جے پی
24
انوبالی
آزاداُمیدوار
25
انوکھنہ
بی جے پی
26
ہردیپ سنگھ
بی جے پی
27
چرنجیت کور
کانگریس
28
گوربھ چوپڑہ
کانگریس
29
سریندرسنگھ
بی جے پی
30
سونیکاشرما
کانگریس
31
سچاسنگھ
آزاداُمیدوار
32
ست پال
بی جے پی
33
چندرموہن
بی جے پی
34
رانی دیوی
ٓآزاداُمیدوار
35
یش پال شرما
بی جے پی
36
سبھاش شرما
آزاداُمیدوار
37
سنیتاگپتا
آزاداُمیدوار
38
سریندرشرما
بی جے پی
39
راجندرجموال
کانگریس
40
نیلم
بی جے پی
41
سنجے بارو
بی جے پی
42
نیلم چودھری
آزاداُمیدوار
43
سرجیت سنگھ
بی جے پی
44
اندرسنگھ
آزاداُمیدوار
45
راج رانی
بی جے پی
46
دوارکاچوہدری
کانگریس
47
شارداکمار
بی جے پی
48
شا م لال
آزاداُمیدوار
49
کمل سنگھ
کانگریس
50
نیناگپتا
بی جے پی
51
راج کمار
آزاداُمیدوار
52
اجے گپتا
بی جے پی
53
جیوتی دیوی
بی جے پی
54
نیرج پوری
بی جے پی
55
پریتم سنگھ
کانگریس
56
بلدیوبلوریہ
بی جے پی
57
اندرجیت کور
کانگریس
58
تیرتھ کور
بی جے پی
59
اشوک سنگھ
آزاداُمیدوار
60
رجنی بالا
کانگریس
61
موہندربھگت
بی جے پی
62
ریکھامنہاس
بی جے پی
63
کلدیپ سنگھ
بی جے پی
64
کپل سنگھ
بی جے پی
65
گیتوشرما
آزاداُمیدوار
66
ترپتادیوی
بی جے پی
67
سورج پرکاش
بی جے پی
68
انل کمار
بی جے پی
69
گرمیت کور
بی جے پی
70
نریندرسنگھ
بی جے پی
71
شمع اختر
آزادامیدوار
72
رچھپال بھاردواج
کانگریس
73
یدھ ویرسنگھ
آزاداُمیدوار
74
صوبت علی
آزاداُمیدوار
75
گھارسنگھ
آزاداُمیدوار
میزان
بی جے پی
43
کانگریس
14
آزاداُمیدوار
18